ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مسلم طالبات کو برقعہ استعمال کرنے سے روکنے کی کوشش، روشن بیگ کی مداخلت کے بعد ڈپٹی کمشنر کی طرف سے کالجوں کو تنبیہ

مسلم طالبات کو برقعہ استعمال کرنے سے روکنے کی کوشش، روشن بیگ کی مداخلت کے بعد ڈپٹی کمشنر کی طرف سے کالجوں کو تنبیہ

Sat, 08 Oct 2016 11:58:22    S.O. News Service

ہاویری،7؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍ایجنسی) ہاویری ضلع کی کالجوں میں مسلم لڑکیوں کے برقعہ پر استعمال کی پابندی کا مطالبہ یہاں انتشار کا سبب بنا ہوا تھا۔ اس معاملہ کو اب خوش اسلوبی سے سلجھایا گیا ہے۔ ضلع کے ڈپٹی کمشنر کی طرف سے تمام کالجوں اور ان کے پرنسپالوں کو یہ ہدایت جاری کی گئی ہے کہ کالجوں میں زیر تعلیم کسی بھی مسلم لڑکی کے برقعہ پہنے پر اگر کسی نے اعتراض کیا تو ان افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ اگر کالجوں کی طرف سے کارروائی نہ کی گئی تو ضلع انتظامیہ ظالمیوں کے خلاف کارروائی کریگا۔ کرناٹکا اسمال انڈسٹریٹر ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے سابق نائب چیرمین اے ایم پٹھا ن نے یہاں بتایا کہ وزیر شہری ترقیات و حج جناب روشن بیگ نے اس معاملہ پر ہاویری ضلع کے ڈپٹی کمشنر سے بات چیت کی اور انہیں ہدایت جاری کی کہ کسی بھی حال میں مسلم برقعہ پوش طالبات کو ہراساں کرنے نہ دیا جائے۔ جناب روشن بیگ کے ساتھ سینئر کانگریس لیڈر سلیم احمد نے بھی اس سلسلے میں سختی سے نمائندگی کی اور انتظامیہ کو تائیدکی کہ کسی بھی حال میں مسلم طالبات کو برقعہ اتار نے پر مجبور نہ کیا جائے ۔ ڈپٹی کمشنر نے طالبات سے کہا ہے کہ وہ ان باتوں سے خوفزدہ نہ ہوں اور افواہوں پر توجہ نہ دیں۔ دیگر مذاہب کی طالبات کے ساتھ اپنے تعلقات اچھے رکھتے ہوئے محنت و لگن کے ساتھ تعلیم حاصل کریں۔


Share: